منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آذربائجان:16منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 16افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

باکو:  رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے سولہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

آزربائیجان کے دارلحکومت باکو میں سولہ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے عمارت میں موجود رہائش پزیر افراد میں سراسیمگی پھیل گئی ۔

جان بچانے کی کوشش میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے عمارت سے چھلانگ لگادی، جس سے متعدد خواتین اور بچے شدید زخمی ہوگئے۔

امدادی زرائع کے مطابق عمارت کے باہری جانب لگی ناقص پلاسٹک نے اچانک آگ پکڑلی ،عمارت میں دھواں بھرنے اور آگ پھیلنے سے سولہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فائربریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں