کراچی : آرٹس کونسل کراچی میں مفت ہیلمیٹ تقسیم کئے گئے ۔ اس دوران چھینا جھپٹی کا سلسلہ شروع ہوگیا،اس موقع پر خواتین نے ہیلمٹ لئے کسی کو ایک بھی پیلمٹ نہ ملا اور کوئی دو لے اڑا۔
تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل میںسندھ حکومت کی جانب سے مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کی موجودگی میں شرکاءنے ہیلمٹ لوٹ لئے۔ جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سےشہرمیں تین روزکیلئے ہیلمٹ کی پابندی میں نرمی کردی گئی ہے۔
سائیں سرکارکی حکومت میں ٹوپی کی جگہ ہیلمٹ آگیا۔ کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کوہیلمٹ کی پابندی کرانے کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ خود میدان میں آگئے۔
آرٹس کونسل میں مفت ہیلمٹ تقسیم کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ہلڑ بازی شروع ہوگئی۔ ہیلمٹ اور وہ بھی مفت دیکھ کرشرکاء سے رہا نہ گیا۔
تقریب میں موجود پولیس کا حصار دیکھا نہ سیکیورٹی کا کوئی ڈراور ہال میں موجود ہیلمٹ لوٹ لئے۔ کسی کے ہاتھ دو لگے تو کسی نے دس سمیٹے اور کوئی بیچارہ ننگے سر ہی رہ گیا۔
ڈی آئی جی امیرشیخ نے شہر میں تین دن کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی میں نرمی کا اعلان کردیاہے۔