مظفر آباد : آزاد کشمیر کا رواں سال کیلئے اڑسٹھ ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا ہے ۔آزاد کشمیر کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا ہے ۔
بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لئے11ارب50کروڑ روپےجبکہ غیرترقیاتی اخراجات کےلئے56ارب50 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے 7فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ رواں مالی سال تعلیم کےشعبےکےلیےایک ارب10کروڑروپےمختص کیئے گئے ہیں ۔
زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کیلئے7ارب روپے کے منصوبوں کا کام کیا جائے گا ۔250 بستروں پر مشتمل 2اسپتال قائم کیے جائیں گے۔
روزگارکی فراہمی کے لئےوزیراعظم گرین کیب اسکیم کیلئے2کروڑ50لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔ بجٹ میں شہری دفاع کےلیے 8کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے ۔
محکمہ لائیواسٹاک کیلئے26کروڑ 20لاکھ روپے جبکہ توانائی کےمنصوبوں کیلئےایک ارب31کروڑ روپےمختص کئے گئے ہیں۔