ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان، یونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا، تجربہ کاریونس خان ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے اعلان میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں تھا۔ ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا گیا ہے، یونس خان سمیت تمام سینئرکھلاڑیوں کےلئے دروازے بند نہیں ہوئے۔

اے آروائی نیوز نے روایت برقرار رکھتے ہوئے یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنے خبر سب سے پہلے بریک کی، یونس خان کا نام سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان بحث میں رہا، یونس کی جگہ اسد شفق کو ون ڈے اسکواڈمیں جگہ ملی، سعیداجمل کے متبادل کے طور پر بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں شامل کیا گیا، اویس ضیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اورعمرامین کی دونوں ٹیموں میں واپسی میں ہوئی۔

ون ڈے ٹیم میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، فواد عالم، صہیب مقصود، سرفراز احمد، شاہد آفریدی،محمد عرفان، انوارعلی وہاب ریاض اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمر اکمل، عمر امین، صہیب مقصود، اویس ضیا، رضا حسن، وہاب ریاض، بلاول بھٹی، انور علی، محمد عرفان، سہیل تنویر اور لاہور لائنز کے سعد نسیم کو پہلی مرتبی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ دی گئ ہے، جبکہ ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ون ڈے سیریز کے دوران کیا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور ٹی ٹوینٹی کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں