منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اٹلی: عدالت کے احاطے میں فائرنگ، جج سمیت 4افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میلان: عدالت کے احاطے میں فائرنگ سے جج سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آورکلاڈیوجیارڈائیلو کے خلاف دیوالیہ پن کا ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا،عینی شاہدین کے مطابق دیوالیہ پن کے مقدمے کی سماعت ہو رہی تھی کہ تیسری منزل پر واقع عدالت کے کمرے میں جھگڑا ہوگیا۔

مسلح شخص نے پستول نکالا اور وکیل لورینزوالبرٹو پر گولی چلا دی، ایک اور شخص کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو اس مقدمےمیں شریک ملزم ہے۔

- Advertisement -

عدالت میں فائرنگ کے بعد کلاڈیو کو میلان کے نواح میں اسوقت گرفتارکیا گیا جب وہ موٹرسائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں