راولپنڈی :بینکنگ کورٹ میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی گئی۔
ڈسکہ واقعے کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا، ڈیوٹی جج نے تفتیشی ٹیم کو آئندہ پیشی کے موقع پر ٹرائل کورٹ میں ماڈل ایان علی کے خلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔
آئندہ سماعت پر ایان علی کی دائر درخواست ضمانت پر بھی بحث ہوگی، فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔