ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایشین گیمز ہاکی، پاک بھارت سنسنی خیز ٹاکرا آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا: ایشین گیمز میں آج دنیا کے دو بڑے روایتی حریف ٹکرائیں گے، ہاکی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنوبی کوریا میں سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کا فائنل سے پہلے فائنل ہوگا، پورے ایتھلیٹ ویلیج میں پاک بھارت ٹاکرے کی گونج ہے، اعصاب کا مقابلہ ہوگا، گروپ بی کے اہم میچ پر سب کی نگاہیں ہوں گی۔

ایشین گیمز میں بارہ میچوں میں سے سات پاکستان اور تین بھارت نے جیتے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ میچ کے لئے کوئی دباؤ نہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کی ٹیم جیت کے لئے پرعزم ہے۔ شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، ادھر بھارتی ٹیم بھی کامیابی کے لئے پرجوش ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں