لاہور: حساس اداروں نے پی آئی اے افسران کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئےغیرٹرانزٹ ویزے پرآئےبھارتی مسافروں کو ہوٹل لے جانےپر افسران سے ایف آئی اے لاہور آفس میں پوچ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق ائیر لیگ کے اہلکار حامد بٹ چند ماہ قبل دہلی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 271 کے مسافروں کو اپنے ہوٹل سپراؤٹ کورٹ لے گئے تھے۔
دہلی سے آنے والے مسافروں کو دبئی کی پرواز میں تاخیر کی وجہ سے بغیر ٹرانزٹ ویزے کے زبردستی ہوٹل منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی جانب سےسیل کیے جانے والا ہوٹل ائیرلیگ کے عہدیدار حامد بٹ کا تھا۔
ذرائع کے مطابق حامد بٹ حمزہ شہبازاشریف کے سٹاف افسراحمد بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں۔
ایف آئی اے آفس میں اسٹیشن منیجرلاہور، سابق اولمپئین منظورجونئیر، شفٹ اسٹیشن مینجرروحیل ظہور، ٹرانزٹ انچارج اسلم سلہری اورحامد بٹ سمیت متعدد ائیر لیگ کے عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔