اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

ایم کیوایم نےوزیراعظم کواےپی سی بلانے کی تجویزدیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایم کیوایم نے مسائل کے حل کیلئےتحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کومذاکرات کامشورہ دے دیا۔

وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایم کیوایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی تنائو ختم کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لی جائے، موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں کرداراداکریں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کے مارچ اوردھرنے سے قبل مزاکرات کئے جائیں توزیادہ بہترہے،ان کاکہناتھا کہ ملک کسی محاذآرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا،ایم کیوایم فریقین میں مفاہمتی کرداراداکرنے کیلئے تیار ہے، ان کاکہناتھا کہ مارچ اوردھرنے کے بعد مزاکرات ہی کئے جاتے ہیں پیپلزپارٹی کے دور میں بھی ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ مزاکرات کئے تھے،انھوں نے کہاکہ سیاسی رویئے اختیار کئے جائیں اورمسائل کاحل سیاسی اندازمیں تلاش کیاجائے، فاروق ستارنے کہا کہ مذاکرات کیلئےکردارادا کرنے کوتیارہیں وزیراعظم مذاکرات کے دروازے کھلے رکھیں۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا سیاسی قیادت کوبلوغت کامظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ بات چیت سے حل کرناچاہئے، ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کہا بہترہوگا، قوم کوکسی مشکل میں ڈالنے کے بجائے مسائل آسانی سے حل ہوجائیں۔

اہم ترین

مزید خبریں