لاہور: ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل میں پہلے سے گرفتار ملزمان عمران اور کامران کو مقتولہ کی بیٹی اور ڈرائیور نے شناخت کرلیا ہے۔
سی آئی اے پولیس نے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل میں دو ملزمان عمران اور کامران کو کچھ عرصہ پہلے گرفتار کیا تھا، جنہیں مقتولہ کی بیٹی اور ڈرائیور نے شناخت کر لیا ہے۔
ایس پی سی آئی اے عمر ورک کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔
رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو آٹھارہ جون کو علامہ اقبال ٹاؤن میں مون مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، وقوعہ کے وقت مقتولہ کی بیٹی بھی ان کے ساتھ کار میں سوار تھیں۔