اسلام آباد : پی ٹی آئی نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کا فیصلہ حق میں آنے پرلاہور میں آزادی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاہے، آزادی کینٹینر کو لاہور منتقل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
حلقہ این اےایک سو22 بائیس ٹربیونل کافیصلہ جشن کا میدان سجائے گا ۔تبدیلی کے متوالےایک بارپھر سڑکوں پر ہونگے۔ فیصلہ حق میں آنے پر پی ٹی آئی نے خوشی میں لاہور میں آزادی بس ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاہے۔
اس سلسلے میں آزادی کینٹینرکو اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنےکی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی تیاررہنے کا حکم دے دیا۔
آزادی کنٹینرڈی چوک میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے میں توجہ کا مرکز تھا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے تک آزادی کنٹینر لاہور میں ہی رہے گا۔