کراچی : ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم سایہِ خداِ ذوالجلال کا پہلہ ٹیزر جاری کردیا گیا۔
فلم کی کہانی پاکستانی روایت پر مبنی ہے کہ آج پاکستان کہاں ہے اور پاکستان کو کہاں ہونا چاہیئے تھا۔
ایکشن ، تاریخ،ڈرامہ، اور محبت کی کہانی سے بھری فلم سایہِ خداِ ذوالجلال کے ڈائریکٹر عمیر فضلی ہیں۔
فلم کی تحریر ڈاکٹر توصیف رزاق اور انعام قادری نے کی ہے جبکہ موسیقی انتھونی سوشیل اور عرفان سلیم نے دی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ ، مومررانا ، ارباز خان فضل خان ،اسعد ملک ، کامران مجاہد ، سہیل سمیر نوید رانا، شفقت چیمہ ، فردوس جمال ، عامر قریشی احسن انجم ، عیسیٰ ، سلمان ، سلیم البیلا، نیئراعجاز ، نور ، جیا علی نمرہ ایش شامل ہیں ۔