لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ بادشاہت اور جمہوریت کی جنگ ہے، اگر نظر بند کیا گیا تو تحریک انصاف کے کارکن پورا پاکستان بند کردیں گے۔
عمران خان نے لاہور میںورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد نواز شریف خاندان کی بادشاہت ختم کرنے جارہے ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر انہیں گھر میں نظر بند کیا گیا تو شدید احتجاج ہوگا ،پولیس اور انتظامیہ نے لانگ مارچ روکا تو انہیں پنجاب میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نیب میں نواز شریف خاندان کیخلاف اکہتر کیس ہیں مگر کسی میں ہمت نہیں کہ ان سے ٹیکس چوری کے متعلق پوچھ سکے،ورکرز کنونشن میں کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان دس لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔