بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

اےآروائی کے ناظرین!آپ کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

قارئین ِگرامی ہم اپنے رب کے بے حدمشکور ہیں اوراس کا کرم ہے کہ اے آر وائی ڈیجبٹیل نیٹ ورک نے روزِ ِاول سےا یک معیار متعین کر رکھا ہے اور اسے ہم نے نا صرف یہ کہ خوبصورتی سے برقرار رکھا ہوا ہے بلکہ اس میں مزید جان ڈالنے کی کوشیش بھی کرتے رہے اور وقت کے ساتھ ہم کامیابی کی نئی منزلیں طے کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ہیں اے آروائی کی کامیابی میں سب سے بڑا حصہ ہماری اس ٹیم کا ہے جو ان پروگراموں کو سنوارنے میں لگی رہتی ہے اور ہم اپنی ٹیم کے تہہ ِدل سے مشکور ہیں اور ہم اپنے ناظرین کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے عیدِ سعید اورجشن آزادی میں اے آروائی کے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی۔ ہماری دعا ہے کہ ہمارے ناظرین کی محبتیں ہمارے حوصلے یونہی بڑھاتی رہیں کیونکہ ہماری سالوں کی ریاضت، محنت اور ترقی ہمارے چاہنے والے ناظرین کی بدولت تو ہے۔

آئیے قارئین اب چلتے ہیں پروگراموں کی طرف اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں
فہدمصطفےکے پروگرام میں ان کی ناظرین کے ساتھ انکساری اپنی مثال آپ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ فہد مصطفے نے خود کو ناظرین کے دلوں سے منوا لیا ہے انعامات کی بارش نے جیتو پاکستان کو واقعی جیتو پاکستان بنادیا ہے ۔یہ پروگرام جمعہ اور اتوار کی رات 8بجے دکھایا جارہا ہے، خوبصورت سیریل ’دراڑ‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اس ڈرامہ سیریل میں رشتوں کے درمیان ہونے والی بد گمانیوں کو فوکس کیا گیا ہے کہ کس طرح بد گمانیاں محبت کرنے والے رشتوں میں دراڑیں ڈال کر ایک دوسرے سے نفرت کا سبب بنتے ہیں اس صورت میں ایک دوسرے کو برداشت کرنا سب سے مشکل ہوتا ہے اس سے دلوں میں کینہ ، نفرت اور کڑواہٹ بڑھنے لگتی ہے ان باتوں کی وجہ سے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں اور پھر یہ رشتے اتنی دور ہو جاتے ہیں کہ قریب آنا مشکل ہو جاتاہے یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کے ماں باپ کا انتقال اس وقت ہوا جب یہ لڑکی صرف 6ماہ کی تھی اس کے والد کی ایک رشتہ دار بوا صدیقی نے اس کی پرورش کی اس کے تین بھائی ہیں صہیب، تابش اور آشان اور ذنیش ان کی اکلوتی بہن ہے اور سریل ”دراڑ “کی کہا نی ان چاروں بہن بھائیوں کے درمیان گھومتی ہے اس سیریل کو تحریر کیا ہے صیقرۃ حیات نے جبکہ اس کے ہدایتکار سہیل عرفان ہیں، سیریل کے فنکاروں میں اعجاز اسلم ، منشاپاشا، احمد حسن ، شاہین خان اور ثانیہ شمشاد قابل ذکر ہیں یہ سیریل ہر بدھ کی رات 9بجے دکھائی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

دوسری خوبصورت سیریل ”چپ رہو “تو اپنی مثال آپ ہے ذینیہ کا تعلق ایک اپر مڈل کلاس طبقے سے ہے اس کا ایک بھائی اور بہن اور ہے دورانِ تعلیم ذینیہ کی دوستی سرمد کے ساتھ ہوجاتی ہے اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل جاتی ہے والدین کی رضا مندی سے ذینیہ کی منگنی سرمد سے ہوجاتی ہے ذینیہ جس فرم میں کام کرتی ہے وہاں ارشد نامی شخص بھی کام کرتا ہے جس کی وجہ سے ذینیہ ذہنی کوفت کا شکار ہوتی ہے وہ نوکری چھوڑنا چاہتی ہے مگر اس کی بہن اور سرمد سمجھاتے ہیں کہ اس قسم کے حالات ذندگی میں آتے ہیں اور ان کا مقابلہ کیا جاتا ہے ارشد ذینیہ کو اتنا تنگ کرتا ہے کہ وہ پریشان ہو جاتی ہے اور وہ ذینیہ کو شادی کے حوالے سے کچھ اشارے بھی دیتا ہے کیا ذینیہ کی شادی ارشد سے ہوتی یا سرمد سے اس کا فیصلہ تو سیریل ”چپ رہو “ دیکھنے کے بعد ہی ہو سکتا ہے سریل ”چپ رہو “کو تحریر کیا ہے سمیرا افضل نے اس کے ہدایت کار یاسر نواز ہیں جبکہ فنکاروں میں یاسر نواز ،سجل علی، فیروز ، جبران اور ارجمند رحیم قابل ذکر ہیں یہ سیریل ہر منگل کی رات8 بجے اے آر وائی دیجیٹل سے دکھائی جارہی ہے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مزائیہ خوبصورت پروگرام ”دھوم ڈھڑکا“ ہفتہ کی رات 7بجے ”ڈگ ڈگی “اتوار کی رات 7بجے ”رس گلے“ ہفتہ کی رات 7.30بجے دکھائی جارہے ہیں جسے ناظرین بہت پسند کر رہے ہیں ۔جبکہ سریل ”ارینج میرج “پیر کی رات 8بجے ”کوئی نہیں اپنا “ بدھ کی رات8بجے ”نشکرہ“ہفتے کی رات 8بجے دکھائیں جارہی ہے ARYذندگی سے” کامیڈی نائٹ دید کپل “جمعہ سے اتوار تک9.30بجے دیکھایا جائے گا ۔” بہنیں ایسی بھی ہوتی ہیں“پیر سے لیکر جمعرات تک7.30بجے دکھایا جارہا ہے سوپ رشتے“نے تو ناظرین کے دل جیت لیئے ہیں پاکستان کی سپرہٹ ہدایت کارہ اور ماضی کی خوبصورت ترین ہیروئین سنگیتااس میں مرکزی کردار ادا کرہی ہیں یہ سوپ پیر سے لیکر جمعرات تک8بجے دکھایا جارہا ہے گذشتہ دنوں سنگیتا سے ہماری ایک ملاقات ہوئی تو انہوں نے خصوصی طورپر بتایا کہ اے آر وائی کے سوپ ”رشتے“ میں کام کرنا بہت اچھا لگا اور پھر مجھے میرے پرستاروں نے نا امیدنہیں کیا بلکہ اس سوپ کی پسندیدگی کے حوالے سے سکیٹروں ای میل اب تک میرے پاس آچکی ہیں مجھے بہت اچھا لگا اس سوپ میں کام کرکے۔ نادیہ افضل اور فرمانہ مقصور کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان بچوں نے”رشتے“میں سب سےعمدہ اداکاری کی ہے ہمیں یاد ہے کہ صبیحہ خانم، بہار، نیر سلطانہ اور مسرت تدبیر جب ہم انڈسٹری میں آئے تھے تو یہ بھی ہماری سب کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں آج ماضی یاد آتاہے مگرشکرہےکہ ماضی بھی اچھا گزرا اورحال بھی اچھا گزررہا ہے آیئے ناظرین اب چلتے ہیں کیوٹی وی کی طرف ”صبح بخیر“ ہر اتوار کی صبح 10بجے دکھایا جا رہا ہے یہ میگزین شو ہے جس میں خواتین کے حوالے سے گفتگو ہوتی ہے پروگرام ”روشنی سب کے لیئے “ پیر سے جمعرات تک 10بجے پروگرام ”احکامات شریعت “ ہفتہ اور اتوار رات9بجے یہ تمام پروگرام دیکھائے جاتے ہیں کیو ٹی وی کی پروگرام مینجر ثناءغوری نے بتایا کہ ”سیرت النبی “وہ پروگرام ہے جس میں حضور اکرم کی سیرت پر تفصیلی گفتگو شجاع الدین شجاع بڑے خوبصورت اندازمیں کرتے ہیں اس کوپیش کرتے ہیں محمودغزنوی جبکہ دیگر پروگراموں کے حوالے سے نوید ذیدی نے بتایا کہ عید ِقربان کے پروگراموں پر کیوٹی وی بہت محنت کر رہا ہے اور ہم حسبِ روایت اس دفعہ بھی خوبصورت پروگرام پیش کریں گے کیوٹی وی سے آن ایر ہونے والے پروگراموں پر کیو ٹی وی کے نوید زیدی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ وہ پروگراموں پر بھرپور توجہ دیتے ہیں اور ان خوبصورت پروگراموں کو پیش کرکے ناظرین کے دل جیت لیتےہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں