لاہور: اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں کھری کھری باتوں کے ساتھ ساتھ کھرے کھرے ثبوت بھی پیش کئے جارہے ہیں
کھرا سچ میں نسیم احمد عرف وسیم کمانڈو نے ولی خان بابر کے قتل کا اعتراف کیا، وسیم کمانڈو نے بتایا کہ شاہ رخ خان عرف مانی ولی خان بابر کی ریکی کر رہا تھا۔
وسیم کمانڈو کے مطابق شاہ رخ عرف مانی ولی خان بابر کا پیچھا کرتے ہوئے فیصل موٹے کو تفصیلات بتا تا رہا۔
وسیم کمانڈو کے مطابق ولی خان بابر کی گاڑی لیاقت آباد پہنچی تو فیصل موٹے کے حکم پر ذیشان نے ولی خان بابر پر فائرنگ کر دی، جس کی اسے اطلاع ملی۔
اے آروائی کے پروگرام کھرا سچ میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کی فوٹیج دکھائی گئی۔
اس سے قبل سینئر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کھراسچ میں دکھائی گئی نائن زیرو کی ویڈیوکی تردید نہیں کی گئی، وہ چیزیں دکھائیں جوسب کے سامنے ہیں۔
ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی نے اے آر وائی کیخلاف عدالت جانے کی دھمکی دے دی۔
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کھراسچ میں دکھائی گئی نائن زیرو کی فوٹیج کی تردید نہیں کی گئی، مبشر لقمان نے دلیل دی کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیاایم کیوایم میں مسلح گروپ موجود ہیں۔
مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کیا قومی اور فوجی اداروں کےخلاف بیان آئین کی خلاف ورزی نہیں، ایم کیوایم اب عدالت میں آئے ہم شواہد کے تحت بات کررہے ہیں۔