کراچی (ویب ڈیسک) مسٹر پرفیکشسنٹ عجیب و غریب روپ میں ہیں اور جہاں جاتے ہیں وہاں یہ ٹیپ ریکارڈ ہوتا ہے ان کے ساتھ ساتھ ، ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کباڑی بازار سے اسے 227 روپے میں خریدا تھا لیکن فلم کی زبردست مقبولیت کی وجہ سے اس کی مانگ بڑھ گئی ہے،چیزوں کی خرید و فروخت کرنے والی سائٹ نے اس کی ڈیڑہ کروڑ روپے تک کی بولی لگا دی ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’پی کے‘ کی تشہیری مہم کے دوران استعمال ہونے والے ٹیپ ریکارڈر کی آن لائن نیلامی ہوئی جس میں اسے ڈیڑھ کروڑ روپے تک خریدنے کی پیش کش موصول ہوئی تاہم پیشکش کرنے والے شخص کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا۔ ’پی کے‘ بنانے والی فلمساز کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ٹیپ ریکارڈر کے لئے بہت زیادہ رقم کی پیشکش ہوئی ہے لیکن عامر اسے بیچنا نہیں چاہتے۔
بالی ووڈ فلم ’پی کے‘ 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔