جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

باہر سے لایا گیا اسلحہ دکھاکر متحدہ کو بدنام کیاجارہا ہے، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کی آڑ میں کراچی میں رینجرز کے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب کر دیا گیا ہے۔

نائن زیرو عزیزآباد میں آئینی وقانونی ماہرین اور متحدہ لیگل ایڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جناح پور کی سازش کی طرح باہر سے لایا گیا اسلحہ دکھا کر ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کو بدنام کیاجارہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عزیزآباد سے گرفتارکیے گئے افراد کیساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا گیا ،گرفتار شدگان کو بدترین تشدد کانشانہ بنایاجارہا ہے۔

اس موقع پر انھوں نے وزیرِاعظم، وفاقی وزیرِداخلہ اور وزِیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں کہ انکی ستر سالہ بیوہ بہن کےگھر پر دومرتبہ چھاپہ کیوں مارا گیا ؟۔

متحدہ قائد نے وکلاء ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافیوں سے اپیل کی کہ متحدہ کارکنان پر انسانیت سوز تشدد کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں