جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بجلی کا پھر بڑا بریک ڈاؤن، کئی گھنٹوں بعد بجلی بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کےالیکٹرک نےعوام کوایک بار پھر رلادیا، بجلی کے دوبارہ بریک ڈاؤن سے شہر کا بڑاحصہ تاریکی میں ڈوب گیا، روزے داروں نے اندھیرے میں سحری کی، اندھیرے میں سحری کرنے کے بعد اسی فی صدعلاقوں میں بجلی بحال ہوگئی، کئی علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

کراچی میں چودہ گھنٹے بعد دوبارہ بجلی کے بریک ڈاؤن سے کے الیکٹرک کی نااہلی پھر سامنے آگئی ، ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے رات دو بجے شہر میں ایک بار پھربجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، روشنیوں کے شہر میں اندھیرے میں ڈوب گیا اور روزے دار پریشان رہے۔

کراچی میں گزشتہ روز دن دس بجے آنے والی بجلی رات دو بجے پھر غائب ہوگئی، شہریوں نے پندرہ گھنٹے بعد بجلی کی بحالی پر سکھ کا سانس لیا تھا کہ چودہ گھنٹے بعد رات دوبجے دوبارہ شہر کو بجلی کے بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن دوبارہ ٹرپ کرگئی، لیاقت آباد، گرومندر، لسبیلہ، ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلبہار، سائٹ، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، لیاری، گارڈن اور اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، کئی گھنٹوں بعد صبح اسی فی صد علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی، تاہم نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشنِ اقبال اور نارتھ ناظم آباد کے کچھ علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی۔

خواتین کو گھروں میں سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اعتکاف میں بیٹھے افراد بھی پرشانیوں کا شکار ہوگئے، جس پرعوام نے حکومت سے کے الیکٹرک کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں