منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بجٹ معاشی استحکام کی طرف ٹھوس قدم ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے بجٹ معاشی استحکام کی طرف ٹھوس قدم ہے اور  انتہائی برے معاشی حالات میں اتنا بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کو معاشی بہتری واستحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی برے معاشی حالات میں اتنا بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر اور ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکالنے کا نسخہ ہے، مشکل فیصلے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کیے ہیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں صاحب ثروت افراد سے قربانی مانگی گئی ہے جبکہ کمزور طبقات کو آسانی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے وفاقی بجٹ پیش کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9.5 کھرب روپے کا بجٹ پیش، خسارہ 500 ارب سے زائد

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال برائے 2022-23 کے لیے بجٹ پیش کیا، بجٹ کا مجموعی حجم 9502 ارب روپے جب خسارہ 5100 ارب روپے سے زائد ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں