اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کر دی ہے، وزیراعظم کی صدارت میں ن لیگ کے سینٹ اور قومی اسمبلی اراکین کی پارلیمنٹری پارٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔
اجلا س میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ائندہ مالی سال کے بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کر نا حکومت کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے اور عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر ائندہ بجٹ کا اعلان کیا جائے، اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔
- Advertisement -
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اراکین کو یقین دلایا کہ اراکین کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر بجٹ ترتیب دیا جائے گا انہوں نے اس حوالے سے اراکین کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔