اٹلی: بحیرہ روم میں اٹلی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پانچ ہزار سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ دس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
اٹلی کی بحریہ نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا ہے۔
اٹلی کے حکام کے مطابق پانچ ہزار آٹھ سو تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے اکثریت کا تعلق افریقی ممالک سے ہے۔
رواں سال غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔