بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

برفانی تودہ گرنے کے باعث اس موسم میں کے ٹو سر کرنا بہت بڑا خطرہ ہے، مرزا علی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی نے کہا ہے کہ اس موسم میں کے ٹو سر خطرہ مول لینے کے برابر ہے ۔

ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ برفانی چٹانوں  کے گرنے کی وجہ سے اس موسم میں کے ٹو کو سر کرنا ایک بہت بڑا خطرہ ہے، جس کے باعث ہمیں پیچھا ہٹنا پڑاجبکہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے بھی زخمی ہونے کے بعد پروگرام کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ دنیاکی دوسری بلند ترین اور مشکل چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں زخمی ہوگئیں۔ ثمینہ بیگ ایک چٹان کو کود کر پار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نوکیلی چٹان سے ٹکرا کر زخمی ہوگئی تھیں۔

ثمینہ بیگ نے آٓٹھ رکنی گروپ کے ساتھ کے ٹو کیلئے سفر شروع کیا تھا تو بہت بارش اور برفباری ہو رہی تھی، سب خوش اور فٹ تھے، بدقسمتی سے چوٹ لگنے کے باعث انہیں پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔

 ثمینہ بیگ اور مرزاعلی سمیت کے ٹو سر کرنے کیلئے جانے والے کوہ پیماؤں کا آٹھ رکنی گروپ برفانی تودے کی زد میں آ گیا تھا،حادثے میں ثمینہ بیگ کے علاوہ جاپانی اور چینی کوہ پیما بھی زخمی ہوئے تھے۔

 زخمی ہونے والی ثمینہ بیگ کو سی ایم ایچ سکردو منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں ان کے کندھے اور گردن کے ایکسرے کئے گئے تھے۔ مرزاعلی کے مطابق ثمینہ بیگ کو سخت تکلیف کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا جبکہ ڈاکٹرز نے ثمینہ بیگ کو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

سمینہ بیگ کی عیادت کے لئے کورکمانڈر برگیڈیر احسان نے اپنے فیملی کے ہمراہ سی ایم ایچ پہنچے جہاں انہوں نے سمینہ بیگ کی عیادت کی ۔

اہم ترین

مزید خبریں