کراچی: وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو مزار قائد پر ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا جو سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔
وزیراعلیٰ ہاوٴس میں پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری جلسے میں اپنا آئندہ کا پروگرام پیش کرکے سیاسی سفر کا آغاز کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ اجلاس میں 18 اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔ شرکا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔
اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ قائم علی شا ہ کا کہنا تھاکہ سانحہ 18 اکتوبر ایک بڑی سازش تھا ۔ اُنہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ سندھ کونسل کے اجلا س میں بلاول بھٹو کی طرح عوام سے معافی مانگے کا کوئی مطالبہ کیا گیا ہے۔