جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بلیوں کی ایک پوشیدہ صلاحیت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (ویب ڈیسک) – بلیاں چاہے دنیا کے کسی بھی خطے کی ہوں پروقار اورمتوازن چال کی علامت سمجھی جاتیں ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے پنجوں کے بل زمین پر آتی ہیں چاہے کتنی ہی بلندی سے کیوں نہ چھلانگ لگائیں، ان کے انداز میں کبھی فرق نہیں آتا۔

زیر ِنظر تصاویرمیں بلیوں کی پرواز کے جو مناظر نظرآرہے ہیں یہ بلیوں کی ایک مخصوص حس کے باعث ہیں جسے انگریزی میں’رائٹنگریفلیکس‘ کہا جاتا ہے۔

سن 1987 میں نیویارک میں کی جانے والی ایک حیرت انگیز تحقیق کی گئی جس میں بلند عمارتوں سے گرنی والی 132 بلیوں کا مشاہدہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ وہ بلیاں جو کہ پہلی سے لے کر ساتویں منزل سے گری تھیں زیادہ زخمی ہوئیں جب کہ ساتویں منزل سے اوپر کی منازل سے گرنے والی بلیوں میں زخمی ہونے کی تعداد انتہائی کم رہی۔

- Advertisement -

یہاں ہم یہ دلیل قائم کر سکتے ہیں کہ ایک مخصوص اونچائی پربلیاں اپنا توازن بنا لیتی ہیں اورزخمی ہونے کے امکانات معدوم ہوجاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں