بنگلہ دیش: شدید طوفان کے باعث چوبیس افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی مشرقی بنگال میں بھی طوفان سے فصلیں متاثر ہوئیں اور سیکڑوں گھر منہدم ہوگئے۔
بنگلہ دیش میں شدید بارش اور طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، طوفان سے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے، دو سو اٹھائیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں اور بارش سے بڑی تعداد میں مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں،درخت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔
- Advertisement -
بھارتی ریاست مشرقی بنگال میں بھی طوفانی ہواؤں سے چائے کی فصل تباہ ہوگئی جبکہ سیکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
طوفان سے متاثر ایک دیہاتی کا کہنا تھا کہ طوفان سے ان کا گھر اور فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔
شدید بارش اور طوفان کے باعث بجلی کے پول اکھڑ گئے جبکہ کئی شہروں کا رابطہ دوسرے شہروں سے منقطع ہوگیا ہے۔