اسلام آباد: بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کوپاکستان آ رہےہیں، بھارت نے پچھلےسال اگست میں سیکرٹری سطح کےمذاکرات معطل کیےتھے۔
ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا بھارتی سیکریٹری خارجہ تین مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، بھارتی خارجہ سیکریٹری کو خوش آمدیدکہتے ہیں، بھارتی سیکریٹری خارجہ سے تمام امورپرمذاکرات کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیا گیا تھا، بھارت نے گذشتہ سال اگست میں ہونے والے سیکریٹری سطح کے مذاکرات منسوخ کردئیے تھے جبکہ پاکستان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتا آیا ہے۔
- Advertisement -
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کرکام کررہا ہے اوراقوام متحدہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔