آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس نے آزاد کشمیر کے باغ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے باغ سیکٹر کے بیدوری میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ پر بھرپورجوابی کارروائی کی، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔