جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2خواتین زخمی ،متعدد گھرتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

چارواہ :سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دوخواتین زخمی اور متعدد گھر تباہ ہوگئے، چناپ رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر چارواہ سیکٹر اور ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی، جس کے باعث اکھنور میں دو خواتین  نسرین اور سلمیٰ شدید زخمی  جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے،

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والی دو خواتین کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، چناب رینجرز کے منہ توڑ جواب پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

- Advertisement -

رواں ماہ میں بھارت کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری کی پانچویں خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کے حالیہ بھارت کے دورے کے دوران بھی بھارت نے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کو مسلسل نشانہ بنانے کے بعد قریبی علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

پاکستان ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور متعد بار بھارت سے احتجاج بھی کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں