اسلام آباد: بھارتی میڈیا کے دباؤ پرہاکستان سے تعلق رکھنے والے اسلامی گروپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔
سربراہ جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید کے نام سے قائم ٹویٹر اکاؤنٹ پر جانے کی کوشش کی جائے تو پیغام آتا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بند کیا جاچکا ہے۔
جماعت الدوۃ کے ترجمان آصف خورشید کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا حافظ سعید کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے اورٹویٹر انتظامیہ نے انہی کے دباؤ پریہ اکاؤنٹ بند کیاہے۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوۃ ایک فلاحی اسلامی تنظیم ہے اور ٹویٹر کو اسمعاملے پر وضاحت کرنا ہوگی۔
تنظیم نے ’حافظ سعیدجے یوڈی ون‘ کے نام سے نیا اکاوٗنٹ بنالیا ہے۔