کراچی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کھیل کے مقامات کا اعلان کردیا، فائنل ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوگا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال گیارہ مارچ سے بھارت میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے میچز بھارت کے آٹھ وینیوز پر ہوں گے۔
کولکتہ، بنگلور، چنائی، دھرماشالا، موہالی، ممبئی، ناگپور اور دہلی میچز کی میزبانی کریں گے،ایونٹ کا آغاز گیارہ مارچ سے ہوگا، فائنل تین اپریل کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سری لنکا ٹائٹل کا دفاع کرے گا، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی، چھ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد ایونٹ میں شامل ہوں گی۔