منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

بھارت نے ہری ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی چھوڑدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت نے ہری ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی چھوڑ دیا، دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ سے آج بیس ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا۔

بھارت نے ہری کے ہیڈ ورکس سے دریائے ستلج میں ستاسی ہزار چار سو چوہتر کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے، اس سے پہلے بھارت نے اکھنور سے ایک لاکھ تیراسی ہزار کیوسک ریلہ چھوڑا تھا۔ ریلا پیر کی شام تک گنڈا والہ کے مقام پر پاکستان پہنچے گا۔

بھارت نے چناب میں چھیالیس ہزار کیوسک کا ریلا بھی چھوڑ ا تھا، دو روز میں بھارت پاکستان کی طرف چھ بار پانی چھوڑ چکا ہے، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر نالہ ڈیک اور بئیں پہلے ہی طغیانی کا شکار ہیں۔

دو روز پہلے این ڈی ایم اے نے خبردار کیا تھا بھارت نے پانی چھوڑا تو مزید تباہی کا خطرہ ہے، بھارت میں مون سون عروج پر ہے اور بھارت کے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں