سیالکوٹ: جنگی جنوں میں مبتلا بھارت کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے بعد اکتیس گاؤں خالی کرالئے گئے ہیں۔
بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ورکنگ باؤنڈری سے ملحق علاقوں کی دیہی آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے بعد علاقہ مکینوں نے کئی دیہات خالی کر دیئے ہیں، نارووال میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ظفر وال کے سترہ اور تحصیل شکر گڑھ کے چودہ گاوں خالی کرالیے گئے۔
ڈی سی او سید نجف اقبال کے مطابق ناروال میں چار روز سے جاری فائرنگ میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔