جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بھارت کے کالج میں طالبات کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کیرالہ : بھارت کے صوبے نارتھ کیرالہ میں ایک وومن کالج کی طالبات کو انتظامیہ نے ٹائٹ جینز اور چھوٹی قمیضں پہننے سے منع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کیرالہ کے مقامی کالج میں طالبات کو کالج انتظامیہ نے مختصر اور چست لباس پہننے سے منع کردیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق کالج کی طالبات کو نئے سال سے یونیفارم پہننے کا پابند کیا گیاہے، جبکہ کالج کی مسلمان طالبات کو بھی ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ نقاب پہن کر کالج نہ آئیں، البتہ مسلم طالبات کو کہاگیا ہے کہ وہ اسکارف پہن سکتی ہیں۔

  دوسری جانب مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے عہدیداران کی جانب سے بھی طالبات کوچوڑی دار پاجامہ، شلوار اور اوور کوٹ پہننے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کالج کی پرنسپل سیٹھا لکشمی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہم نے اس لئے کیا کہ کچھ عرصے سے اکثر طالبات نامناسب لباس میں کالج آرہی تھیں، جس کی ہم قطعاً اجازت نہیں دے سکتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شال کی بجائے اوور کوٹ پہننے کا کہا ہے جس پر پچاس فیصد طالبات نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کالج انتظامیہ کے مذکورہ فیصلے کا طالبات کے والدین نے خیر مقدم کیا ہے، کیونکہ چالیس فیصد طالبات ایسی ہیں جن کا تعلق غریب اور متوسط گھرانوں سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں