الطاف حسین نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ بہادر پولیس افسران سمیت تمام پولیس کے محکمہ کے جوانوں اور افسران کو جدید ترین اسلحہ، کمیونیکیشن کے آلات اور بلٹ پروف گاڑیاں فی الفور فراہم کی جائیں اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر فولادی اعصاب رکھنے والے اور انتہائی جری اور بہادر پولیس آفیسر چوہدری اسلم کی سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
الطاف حسین نے پرزور مطالبہ کیا کہ جن پولیس افسران کو عدالت کے فیصلے کے تحت تنزلی کی گئی تھی، دوبارہ ان کو نہ صرف عہدوں پر بحال کردیا جائے بلکہ ان کو مزید ترقی دی جائے۔
الطاف حسن نے کہا کہ عدالتی حکم کے تحت تنزلی کے شکار ان افسران نے تنزلی کے باوجود اپنے فرائض ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور سیکڑوں پولیس افسران نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
الطاف حسین نے حکومت سندھ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔