لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور چھیاسٹھ زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا حزب اللہ بیروت کے جنوبی علاقے میں ہوا، جو حزب اللہ ملیشیا کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے اور امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا، ایک ہفتے کے دوران یہ بیروت میں دوسرا کار بم دھماکا ہے ، ستائیس دسمبر کو بیروت کے مرکزی علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں لبنان کے سابق وزیر محمد شاطع جاں بحق ہوگئے تھے۔