کراچی : نمائش چورنگی پر بینک میں گھسنے والے ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لئے گئے ہیں، واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار ملزمان ایم اے جناح روڈ پر واقع نجی بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا تاہم سیکورٹی گارڈ اور پولیس اہلکار کی مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس نے سترہ جولائی کو ہونے والی اس واردات کے دو ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ارشد اورخالد کا تعلق جہادی تنظیموں سے ہے، جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔