لاہور: تحریک پاکستان کےکارکن، بزرگ صحافی اورنوائے وقت کے بانی مجید نظامی آہوں سسکیوں میں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردئیے گئےمرحوم کی نماز جنازہ باغ جناح لاہورمیں ادا کی گئی۔
سینئر صحافی مجید نظامی کی نمازجنازہ میں وزیر اعلی شہباز شریف، گورنر پنجاب چوہدری سرور، اراکین اسمبلی، سینیٹرز اعلی عدلیہ کے ججز،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اِس موقع پرشہباز شریف نے مجید نظامی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہامرحوم قومی اثاثہ اور ہمارے بڑے تھے جن کے چلے جانے پر وہ افسردہ ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا مجید نظامی کےانتقال سے پیدا ہونے والاخلا کبھی پُرنہیں ہوسکےگا۔
مجید نظامی چھیاسی سال کی عمر میں لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ ایم اے سیاسیات تھےاوراسلامیہ کالج میں دوران تعلیم مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے سیاست میں متحرک رہےاورتحریک پاکستان کی جدوجہد میں حصہ لیا۔