ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

تیسرا ون ڈے : پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو : پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے شکست دے کر 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی۔شاہینوں نے سری لنکن بیٹنگ کے پر خچے اڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  پریما داسا اسٹیڈیم میں کھلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 135رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے ، سرفراز احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

شاہینوں کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم41.1 اوورز میں  181 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکن کھلاڑی تھریمنے101 بالز پر 56 رنز بنا سکے۔

پاکستانی بالروں کے سامنے کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، اوپنر پریرا اور دلشان بالترتیب 20 اور چودہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ انور علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عماد وسیم نے 28 رنز دے کر دو وکٹیں اپنے نام کیں، پاکستان کے سرفراز احمد  77  بولوں پر 74 بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

علاوہ ازیں کھیل کے دوران تماشائیوں کا ایک گروپ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہا تھا اور ان کی حمایت میں نعرہ بازی کر رہا تھا کہ دوسرے گروپ نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے صورتحال بگڑ گئی۔

گراؤنڈ میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تماشائیوں کو کنٹرول کیا اور اسٹیڈیم کو خالی کروا لیا۔ صورتحال کی سنگینی کی وجہ سے انتظامیہ کو میچ روکنا پڑا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسٹیڈیم سے باہر چلے گئے۔

اس سے قبل ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم سری لنکا کو جیت کیلئے تین سو سترہ رنز کا ہدف دیا تھا۔ تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

سری لنکن بولرز کے سامنے پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ گرین شرٹس کی پہلی وکٹ ترانوے رنز پر احمد شہزاد کی گری جو چوالیس رنز بناسکے۔

کپتان اظہر علی ایک رن کی کمی کی وجہ سے نصف سنچری بنانے سے محروم رہے۔ محمد حفیظ اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

حفیظ چون اور سرفراز ستتر رنز بنائے، اننگز کے آخری مرحلے میں محمد رضوان اور شعیب ملک نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اسکور میں اضافہ کیا۔  پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر تین سو سولہ رنز بناسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں