کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستہ ٹارگٹ کلرز قیصر عرف لالو کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ سعود آباد کے علاقے میں پولیس کاروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل بھتہ خوری اور بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم خالد عرف بادام کو گرفتار کرلیا۔
سعید آباد کے علاقے میں پولیس کی ایک اور کارروائی کے دوران گیارہ افراد کے قتل میں ملوث ملزم فیصل انصاری کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دسی بم برآمد کرلیا ۔