جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

جاپان کے آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

 ٹوکیو: آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ اونتا سے راکھ اور گہرا دھواں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، لاوا سے ہلاک ہونے والے اکتیس کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش کے سرچ آپریشن بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے دو سوکلومیٹردور واقع ماؤنٹ اونتا بدستور راکھ اورلاوا اگل رہا ہے، تین ہزارسڑسٹھ میٹربلند آتش فشاں پھٹنے کے وقت دو سو سے زائد افراد پہاڑ پرموجود تھے، جن میں سے بیشترکو بچالیا گیا ہے۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد اردگرد کے علاقے پر راکھ کی کئی انچ موٹی تہہ جم گئی ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والے گہرے دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل ماؤنٹ اونتا سے دوہزارسات میں لاوے اورراکھ کا اخراج ہوا تھا، جس کے بارے میں لوگوں کو پہلے سے خبردارکردیا گیا تھا جبکہ اس مرتبہ حکومت کی جانب سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اہم ترین

مزید خبریں