جرمنی : فٹبال کا عالمی چیمپئین بنانے کے بعد جرمن ٹیم کے کپتان فلپ لہم نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
فلپ لہم کا نام فٹبال کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہیں چوتھی مرتبہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کرنے والی جرمن ٹیم کے کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے، لہم نے ایک سو تیرہ میچز میں جرمن ٹیم کی نمائندگی کی۔
انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے کے باوجود وہ کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے، ورلڈ کپ سے قبل ہی وہ جرمن کلب بائرن میونخ کے ساتھ دو ہزار اٹھارہ تک کا معاہدہ کرچکے ہیں۔
فلپ نے دوہزار چار میں کروشیا کے خلاف فتح سے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت کر کیرئیر کا شاندار اختتام کیا۔