واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری سے ملاقات کی، آرمی چیف نے امریکی وزیرِ خارجہ کو خطے کے امور پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کے سرکاری دورہ کے اختتامی مراحل میں وزارتِ خارجہ میں دیئے گئے عشائیہ میں شریک ہوئے، عشائیہ کے بعد جان کیری سے ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی اور خطے میں مستقل امن کا قیام افواجِ پاکستان کا اولین مقصد ہے۔
اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتا ہے، جان کیری نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی فوج کے عزم اور کاوشوں کوسراہا ۔