راولپنڈی: جنوبی افریقہ کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راماکالا موسوندو نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں سربراہوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقا کہ آرمی چیف نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سراہا۔
- Advertisement -
جنرل موسوندو نے یادگارِ شہدا پرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے ، اس موقع پر انہیں پاکستان آرمی کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔