جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جنوبی ایشیا میں ’پراکسی جنگوں‘ کا اختتام ضروری ہے، رچر اولسن

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: شمالی وزیرستان میں جاری آپریشنِ ضرب میں پاک فوج کے فیصلہ کن اقدامات کو سراہتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں جاری پراکسی جنگیں ختم کی جائیں۔

رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ ’’ میرا خیال ہے کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی جنگیں اب ختم ہونی چاہئیں ‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ چاہے ان جنگوں کے پیچھے کوئی بھی لیکن اب ان کا اختتام ضروری ہے‘‘۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔ ضربِ عضب گزشتہ سال جون میں شروع کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دہشت گردوں پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں اور پاکستان ، اس کے عوام اور افغانستان کو اس کے عمومی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کے ثمرات شاندار ہیں۔

رچرڈ اولسن نے یقین دہانی کرائی کہ امریکہ پاکستان کے داخلی سیاسی امورمیں مداخلت نہیں کررہا۔

افغانستان کی جانب سے پاکستان پر مداخلت کے الزامات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی جنگوں کا دور اب ختم ہوجانا چاہیئے۔

پاکستان اور افغانستان میں داعش کی ممکنہ موجودگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو گزشتہ 14 سالوں میں بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔ رچرڈ نے یہ بھی کہا کہ ’’ ہم داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں