منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

جھنگ: تیزرفتارٹرک مکان میں گھس گیا،7بچےجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ: ایک ٹرک مکان میں گھس گیا، جس کے نتیجے میں سات بچےجاں بحق اور دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

رنگ روڈپر پنڈی محلہ کے قریب سبزی سے بھرا تیز رفتار ٹرک سڑک کے کنارے نشیب میں واقع ایک مکان میں گھس گیا، جس کے نتیجےمیں مکان تباہ ہوگیا اور اس میں موجود پانچ بچیوں سمیت سات بچے جاں بحق ہوگئے۔

جن کی شناخت رابعہ، مسرت، سعدیہ، معافیا، فرحت، عمران اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جبکہ نادیہ ،رضوان اور ان کی والدہ زخمی ہیں۔

محلے کے افراد اور ریسکیو ورکرز نے مکان کے ملبے سے تین افراد کو نکالا، تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال  منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں