کراچی : ایم کیوایم قائد الطاف حسین ،ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت دیگررہنماوں نے ا ےآروائی نیٹ کے بانی حاجی عبدالرزاق مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
درد دل رکھنے والے حاجی عبدالرزاق نے اپنے سماجی کاموں سے دنیا میں ایک مثال قائم کی، حا جی عبدالزاق یعقوب 1944میں انڈیا کے شہر سورت میں پیدا ہو ئے ۔
قیام پا کستان کے بعد عبدالرزاق یعقوب اپنے والدین کے ہمراہ پا کستان آئے 1969میں حا جی صا حب دبئی تشریف لے گئے۔
حا جی یعقوب نے انتہا ئی قلیل سرما ئے سے اپنے کا کاروبا رکا آغا زکیا 1972میں حا جی صا حب نےاے آر وائی کی بنیا د رکھی حا جی عبدالرزاق یعقوب ورلڈ میمن آرگنا ئزیشن کے سربراہ تھے۔
اے آروائی نیوز کے بانی حاجی عبدالرزاق مرحوم کی پہلی برسی پر سیاسی ومذہبی جماعتوں نے ملت اسلامیہ اور دکھی انسانیت کے لیے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہاکہ حاجی عبدالرزاق مرحوم نے علم اور معلومات کے خزانے کو جس طرح دوسروں تک پہنچانے کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل کو استعمال کیا وہ ان کی انتھک محنت ولگن، کاوشوں اور دواندیشی کا کھلا ثبوت ہے ۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ حاجی عبد الرزاق نےعمر بھر اسلام ،پاکستان اور عوام کی خدمت کی ، مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ اور محب وطن پاکستانی تھے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ ان جیسا فرشتہ صفت انسان انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا حاجی عبدلرزاق نے ملک اور قوم کیلئے ناقابل فرامو ش خدمات انجام دیں، انہوں نے انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی تمام عمر وقف کی۔
حا جی یعقوب انتہا ئی ملنسار شخصیت کے ما لک تھے حا جی یعقوب اپنے ادارے سے منسلک افراد کو اپنے گھر کا فرد سمجھتے تھے، حاجی عبدالرزاق اولیا ءوصوفیا ئے کرام سے انتہا ئی عقیدت رکھتے تھے۔
اے آروائی گروپ کے مرحوم چئیرمین و بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا مگر اسلام اور ملک کے لیے انکی بے لوث خدمات پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بارے دنیا میں رہو غم زدہ یا شاد رہو
ایسا کچھ کرکے چلو یاں کہ بہت یاد رہو