جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

حب : بلوچستان میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے، دھماکہ باب بلوچستان جمعہ خان ہوٹل کے قریب ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے چند لمحہ قبل اہم شخصیت کا قافلہ سندھ پولیس کے پروٹوکول میں حب سے کراچی جارہا تھا۔

دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

جاں بحق اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دس شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں