کراچی: حساس ادارے نے کارروائی کرکے خود کو آرمی کیپٹن ظاہر کرنے والے جعلسازکو گرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار محمد دانش خود کو آرمی کا کیپٹن ظاہرکرکے مختلف تقریبات اورآرمی افسران سے ملاقاتیں کرتاتھا، ملزم کے قبضے سے سی ایم ایچ کارڈ،آرمی ڈرائیونگ لائسنس اورکریک کلب کارڈ سمیت دیگر ممبر شپ کارڈزاورآرمی کی وردیاں بھی بر آمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتارشخص نے دورانِ تفتیش بتایا ہے کہ اس نے ایکسپو سینٹر میں یونے والی نمائش’آئیڈیاز‘میں میں بھی آرمی کیپٹن بن کرشرکت کی تھی اور سال دو ہزار چودہ سے ملیرچھاونی میں رہائش پذیرتھا،جعلی کیپٹن محمد دانش کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔