The news is by your side.

Advertisement

حکومتی وفد ڈاکٹرطاہرالقادری کی شرائط کا جواب لے کرپہنچ گیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت کا وفد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچ گیا ہے۔ یہ وفد طاہر القادری کی دوشرائط لے کر وزیر اعظم سے مشاورت کے لئے گیا تھا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے آج شام ہونے والے مذاکرات میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے سامنے دو شرائط پیش کیں تھیں

اول: سانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے موقٔف کے مطابق درج کرکے اس کی کاپی ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے کی جائے۔

دوئم: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورسانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں نامزد دیگر تمام وزراء فی الفور استعفیٰ دیں۔

 گورنر سندھ عشرت العباد اور گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی وفد کے ہمراہ  کنٹینر میں موجود ہین اور یہ دونوں افراد  دھرنے کے شرکاء سے اظہار ِ یکجہتی بھی کرچکے ہیں لہذا اب امید کی جارہی ہے کہ مذاکرات کے فیصلہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں