اسلام آباد: شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت دبائو کےعلاوہ کوئی زبان نہیں جانتی،رانا ثنا اللہ کابیان جھوٹ ہے،حق نواز کے قاتل کی گرفتاری حکومت کی ذمہ د اری ہے۔
تحریک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مذاکرات وہیں سے شروع کئے جائیں گے جہاں سے منقطع ہوئے تھے ،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے کی تصاویر موجود ہیں قاتل پکڑنا حکومت کا کام ہے،شیریں مزاری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ قوم کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائے، اس سے قبل پی ٹی آئی کور کمیٹی کےا رکان کی اکثریت نے موجودہ حالات میں حکومت سے مذاکرات کو مشکل قرار دیا تھا ، اجلاس میں میں گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونےوالے واقعے کی مذمت اور مقتول کارکن حق نوا زکیلئے دعا کرائی گئی،شاہ محمود قریشی نےکور کمیٹی کو الیکشن کمشنر سے ہونے والے ملاقات پر بریفنگ دی،ملاقات میں اس عمر، اور شیریں مزاری نے بھی شرکت کی تھی۔